100

سیف علی خان کی بیٹی کی پہلی فلم 30 نومبر کو ریلیز ہوگی




ممبئی :بالی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی 25 سالہ بیٹی سارہ علی خان کے بڑے دنوں کے بعد اچھے دنوں کا آغاز ہوگیا ، سارہ علی خان کے فلمی کیریئر کے آغاز کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے متنازع خبریں اور تنازعات سامنے آ رہے تھے۔

سارہ علی خان کو اب تک 2 بھارتی فلموں میں کاسٹ کرنے کی تصدیق ہوچکی ہےجبکہ دونوں ہی فلمز کی ٹیم کا دعویٰ تھا کہ ان کی فلم کے ذریعے ہی سیف علی خان کی بیٹی فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔

سب سے پہلے سارہ علی خان کو ’کیدر ناتھ‘ میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا اور اس بات کی بھی تصدیق کردی گئی تھی کہ سیف علی خان کی بیٹی کی بطور اداکارہ یہ پہلی فلم ہوگی ۔




لیکن بعد ازاں ’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم کے درمیان اختلافات ہوگئے جس وجہ سے فلم کی نمائش کا اعلان بھی نہیں کیا گیا جبکہ اطلاعات تھیں کہ اختلافات کے باعث فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی تھی۔




بعد ازاں فلم کی شوٹنگ شروع تو کردی گئی تھی، مگر فلم کے پروڈیوسر، ہدایت کار اور دیگر سرمایہ کاروں کے درمیان فلم کے اخراجات اور اسے کافی عرصے تک مکمل نہ کیے جانے کے حوالے سے اختلافات کی خبریں آتی رہیں۔

’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم کے درمیان اختلافات کے بعد فلم ساز کرن جوہر نے اعلان کیا کہ انہوں نے سیف علی خان کی بیٹی کو اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ آنے والی کامیڈی ایکشن فلم ’سمبا‘ میں کاسٹ کرلیا۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ’سمبا‘ سارہ علی خان کی پہلی فلم بھی ہوگی ، کیوں کہ اس وقت تک ’کیدرناتھ‘ کی ٹیم نے اس کی نمائش کا اعلان نہیں کیا تھا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں