81

’دراز ‘کو چین کی کمپنی علی بابا نے خرید لیا




بیجنگ : چین کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری کمپنی علی بابا (Alibaba.com) نےآن لائن شاپنگ کی انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ، پاکستان اور ایشیا کی بڑی آن لائن شاپنگ کمپنی کو خرید لیا ، اس سلسلے میں علی بابا کی جانب سے تصدیق بھی کر دی گئی ہے ۔




دراز نے اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ دراز ڈاٹ کام کے نام اور آپریشنز میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور اسی نام سے کام جاری رکھے گی ، علی بابا کی کمپنی درازڈاٹ کام کے کام کو مزید وسعت دے گی ۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دراز ڈاٹ پی کے جن پانچ ممالک میں اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، وہاں کی مجموعی آبادی 34 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے جس میں سے 60 فیصد آبادی کی عمر محض 35 برس ہے۔

دراز کے عہدیداران نے علی بابا کے ساتھ مل کر خطے میں بہترین سروسز کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے ۔




دوسری جانب علی بابا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈینیئل زانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی کمپنی ’ دراز ‘ کے ساتھ نئے کاروبار کا آغاز کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی سمیت صارفین کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔




خیال رہے کہ دراز ڈاٹ نے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار میں 2012 سے سروس کا آغاز کیا۔

دراز ملک میں معروف آن لائن کمپنی سمجھی جاتی ہے ، علی بابا کا شمار نہ صرف چین بلکہ دنیا کی بہت بڑی آن لائن کمپنیوں میں ہوتا ہے، یہ کمپنی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

علی بابا نے حکومت پاکستان کے ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور آن لائن کاروبار بڑھانے کے ایک معاہدے پر گزشتہ برس دستخط بھی کیے تھے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں