156

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کسی غریب پاکستانی کا اُدھڑا ہوا لباس معلوم ہوتا ہے




انسان کو جلد بازی سے منع کیا گیا ہے لیکن ہمارے حکمران شاید اس حکم سے ناواقف ہیں اس لیے نیواسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے پر سیاست چمکانے کی خاطر جلدبازی میں افتتاح تو کردیا گیا لیکن اس جلدی میں انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔کہیں سیٹوں کا برا حال دیکھنے میں آیا ہے توکہیں فلائٹ تو آ گئی سامان چھوڑ آئی ، کہیں سامان دیر سے پہنچا اور کہیں ٹیکنالوجی بھی دستیاب نہیں ہے ، جس کی وجہ سے عوام خوار ہو کر رہ گئے ہیں اور شدید مشکلا ت سے دوچار نظر آتے ہیں۔




معروف اینکر پرسن اقرار الحسن بھی آج (اتوار کو ) بذریعہ نیو ایئر پورٹ اسلام آباد پہنچے تو انہیں نہ صرف سامان حاصل کرنے میں طویل انتظار کرنا پڑا بلکہ انہوں نے ایئر پورٹ کی حالتِ زار کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نیو ایئرپورٹ کن مسائل سے دوچار ہے،اسکرینز بند پڑی ہیں اور کنوئیر بیلٹ پر جمی ہوئی مٹی بھی بخوبی دیکھی جا سکتی ہے۔ ٹوئٹر پر اقرا رالحسن نے لکھا ” پھر کہتے ہیں عوام خراب ہے،صبح ساڑھے آٹھ بجے انتہائی ایکسائٹمنٹ کے ساتھ اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، اسکرین پر وقت 9 بج کر 14منٹ ہو رہے ہیں، 45 منٹ سے بیلٹ پر سامان نہیں آیا، سکرینز پر کچھ نہیں لکھا ، کس فلائٹ کا سامان کہاں ہے اور کنویئر بیلٹ پر ایک ایک انچ مٹی ہے“۔


ضرور پڑھیں:”مجھے جنسی عمل کی لت لگ گئی تھی میں میں روزانہ اپنے شوہر سے دن میں 5 بار اس کا تقاضا کرتی تھی لیکن پھر اس نے تنگ آ کر مجھے طلاق دیدی تو میں نے ۔۔۔“خاتون نے ایسا انکشاف کر دیا کہ حیرت کے مارے ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا


پھر کہتے ہیں عوام خراب ہے، 8:30 پر انتہائی ایکسائٹمنٹ کے ساتھ اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، اسکرین پر وقت 9:14 ہو رہے ہیں، 45 منٹ سے بیلٹ پر سامان نہیں آیا، اسکرینز پر کچھ نہیں لکھا کس فلائٹ کا سامان کہاں ہے اور کنوئیر بیلٹ پر ایک ایک انچ مٹی.. @AirportPakistan




6:46 AM – May 6, 2018
1,392
709 people are talking about this
واضح رہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ اپنے افتتاح کے دن سے خبروں کی زینت بنا رہاہے ، چند روز قبل جد ہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی ایک فلائٹ مسافروں کو تو حفاظت سے لے آئی لیکن ان کا سامان بھول گئی،قبل ازیں برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ کو بھی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ جانے کا اتفاق ہوا تو انہیں بھی 2 گھنٹے کے انتظار کے بعد اپنا سامان دیکھنا نصیب ہوا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں