86

کے الیکٹرک اپنے منافع سے بن قاسم پاور پلانٹ بحال کرے : فاروق ستار




ایم کیو ایم پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعو ے دھرے کے دھرے رہ گئے، دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بن قاسم پاور پلانٹ بند ہوگیا، اسے اپنے منافع میں سے پاور پلانٹ کو بحال کرنا ہوگا۔
انسداددہشتگردی عدالت کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پورے ملک میں بجلی کا بحران ہے ، وفاق اورحکومت سندھ نے بجلی کا کوئی پاور پلانٹ نہیں لگایا


۔کے الیکٹرک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لیکٹرک نے ابھی تک اپنا قبلہ درست نہیں کیا اور اگر دیکھ بھال ہوتی تو بن قاسم کا پاور پلانٹ بند نہیں ہوتا۔ کے الیکٹرک کو اپنے بڑے بڑے منافعوں میں سے پلانٹس کو بہتر کرناہوگا۔ کراچی میں بجلی اور پانی کا شدید مسئلہ ہے،واٹر بورڈ اپنا قبلہ درست کرے۔


لیاقت آباد ٹنکی گراﺅنڈ میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا جس میں نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ،ہم عدم تشدد کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ ایم کیو ایم میں دھڑے بندی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم بیٹھیں گے اور اختلافات کو حل کریں گے ،ایم کیوایم میں اصلاحات ہونی چاہئیں اور سب کا احتساب ہوناچاہیے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں