148

مارشل آرٹس (کراٹوں) کے ماہر استاد بروس لی کے ننھے مداح نے تہلکہ مچادیا

کراچی: مارشل آرٹس ( کراٹوں ) کے ماہر استاد بروس لی کے ننھے مداح نے تہلکہ مچادیا ، ننھے ماسٹر کی انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو سب اسے دیکھ کر ششدر رہ گئے اور داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔




تفصیلات کے مطابق مارشل آرٹ کے ماہر استاد اور کنگ فو سپر اسٹار نے ایسے ماہرانہ انداز سے کراٹوں کو پیش کیا جنہیں لوگ بروس لی کی موت کے 45 سال بعد بھی اُسی انداز سے اپنانے کا کوشش کرتے ہیں۔




بروس لی کی پیدائش اور تعلق ہانگ کانگ سے تھا مگر بعد میں انہوں نے امریکا میں سکونت اختیار کرلی تھی، ہالی ووڈ فلموں میں مارشل آرٹ اور کنگ فو کے انداز روشناس کرانے والے اداکار کی صلاحیتوں کے آج بھی سب متعرف ہیںفیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ننھا بچہ بروس لی کی طرح چابق دستی سے ایکشن دکھا رہا ہے اور نن چاقو کو انتہائی مہارت کے ساتھ گھما کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی کوشش کررہا ہے۔




تین منٹ کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے کنگ فو ماسٹر نے ایسے ایکشن بھی کیے جنہیں کرنا بالکل بھی آسان نہیں، اسی طرح ننھے بروس لی نے ساتھی کے ساتھ لڑائی بھی کی جس میں وہی ایکشن دہرائے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں