108

اب فیس بک شریک حیات کی تلاش میں آپ کی مدد کرے گا

کیلی فورنیا: معروف ترین سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے شادی کے خواہش مند افراد کیلئے انتہائی شاندار فیچر متعارف کروا دیا۔




فیس بک ڈویلپرز کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے کہا کہ فیس بک کے دوسو ملین صارفین کے مطابق وہ سنگل ہیں اور اس نئے فیچر کے ذریعے شریک حیات تلاش کرنے میں ان کی مدد کی جاسکتی ہے۔





فیس بک انتظامیہ کے مطابق اس نئے فیچر کے لیے صارفین کو آئندہ اپنا ایک علیحدہ پروفائل تیار کرنا ہوگا جس میں ان کی پرائیویسی کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور وہ جو کوائف چاہیں گے صرف وہ ہی ظاہر کیے جائیں گے۔ اس نئے فیچر کو ٹیسٹ کرنے کے بعد اس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں