129

آرمی چیف نے 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی




چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جبکہ 3خطرناک دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا کی توثیق کی گئی ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا پانے والے دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جنہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا ۔انہوں نے بتا یا کہ سزا پانے والے دہشت گرد سیکیورٹی تنصیبات پر حملوں ،


قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل ،تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے ،عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سزا پانے والے دہشت گردوں میں عارف اللہ ،بخت محمد ،محمد عمران ،یوسف خان ،نادر خان ،برہان الدین،محمد زیب ،سلیم اور عزت خان سمیت دیگر دہشت گرد شامل ہیں ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں