133

پولیس تھانہ ککرالی نے بدنام زمانہ کیبل چور گرفتار کر لیے




کوٹلہ ارب علی خاں ( مہر جلال شائق ) پولیس تھانہ ککرالی نے بدنام زمانہ کیبل چور گرفتار کر لیے ،گزشتہ رات دو بجے5 کیبل چورندیم ولد نذیر احمد سکنہ سٹاف گلہ گجرات،بابر ولد محمد سرور ،محمد آصف،محمد رمضان ساکنائے چونگی امرسدھو لاہوراور ایک کس نامعلوم موضع سہونترہ کے قریب ٹیلیفون کی کیبل چوری کر رہے تھے کہ ٹیلیفون ایکسچینج میں کیبل کٹ کا الارم بج اٹھا۔الارم کی آواز سنتے ہی ایس ڈی او ٹیلیفون شفقت محمود بٹ2 سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ موقع پر پہنچا


تو دیکھ کہ کیبل چور 250 میٹر کیبل جس کی مالیت 1 لاکھ روپے بنتی ہے نکال کر اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرے کیری ڈبہ میں لوڈ کررہے تھے ۔گارڈز نے ندیم اور بابر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ دیگر تینوں چو ررات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ککرالی پولیس نے ایس ڈی او ٹیلیفون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کوٹلہ کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں میٹر ٹیلیفون کی کیبل چوری ہو چکی ہے لیکن آج تک کوئی چور پکڑا نہیں گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں