118

ممبر پنجاب اسمبلی چودھری شبیر احمد کوٹلہ نے ڈیرہ چودھری عبدالمالک کوٹلہ میں میڈیا سے خصوصی گفتگو




کوٹلہ ارب علی خاں ( مہر جلال شائق ) ممبر پنجاب اسمبلی چودھری شبیر احمد کوٹلہ نے ڈیرہ چودھری عبدالمالک کوٹلہ میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں میگا پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ نچلی سطح پر ترقی کے عمل کے لیے بھی


حقیقی اقدامات اٹھائے گئے اور دیہی عوام کو شہری عوام کے برابر سہولیات کی فراہمی کو اولیت دی گئی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دور اقتدار میں کارپٹ روڈز کی تعمیر ،صحت ،تعلیم ودیگر میگا پراجیکٹس پایہ تکمیل تک پہنچائے چودھری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں بھی انشاء اللہ عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کرکے ترقی کے عمل کو بریک نہیں لگنے دی جائے گی دھرنے ،لاک ڈاؤن اور جھوٹ کی سیاست کرنیوالے عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے


مسلم لیگ ن کی حکومت نے عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ،عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں حاصل کرے گی ایک دفعہ پھر عوام کی خدمت میں کمر بستہ ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم نے حلقہ میں ریکارڈ میگا پراجیکٹس پایہ تکمیل تک پہنچا کر ایک مثال قائم کی ہے،انہوں نے کہاکہ یہ ہمارا منشور تھا جو پورا کیا چودھری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا کہ ہم سالار قافلہ چودھری عابد رضا کی قیادت میں حلقہ کی عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں