89

راہنما تحریک انصاف سابق امیدوار چیئرمین حسن پٹھان خان سلطان خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو




کوٹلہ ارب علی خاں ( مہر جلال شائق ) راہنما تحریک انصاف سابق امیدوار چیئرمین حسن پٹھان خان سلطان خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینار پاکستان لاہور جلسہ میں عوام کی لاکھوں کی شرکت نے مخالفین کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے وہ اب اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے پریشان ہیں اور عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف پر وپیگنڈے کرتے پھر رہے ہیں


ان میں اتنی سکت ہے تو جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کا مقابلہ کر کیدیکھ لیں اب عوام کرپٹ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اس کرپشن آلودہ مافیا کو اس کے کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے پاکستان سب کے لیے ایک ہوگا یہاں ہر جگہ چلنے والا دوہرا معیار اب ختم ہو کر رہے گا خان سلطان خان نے کہا کہ وہ نیا پاکستان اب معرض وجود میں آکر رہے گا جہاں پر بلا تفریق سب کو ایک جیساانصاف ملے گا


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں