128

مارک زکر برگ نے فیس بک میں’کلیئر ہسٹری‘ کا ٹول متعارف کرا دیا




کیلی فورنیا: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے صارفین کو اپنا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے مزید آپشنز دینے کا اعلان کردیا۔ مارک زکربرگ نے فیس بک میں’کلیئر ہسٹری‘ کا ٹول متعارف کرادیا جس کی مدد سے صارفین فیس بک سے اپنا پرانا ڈیٹا باآسانی حذف کرسکیں گے۔




خیال رہے کہ فیس بک کی سالانہ ایف 8 ڈویلپرز کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں کلیئر ہسٹری ٹول سمیت دیگر نئے فیچرز متعارف کرانے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ جب ڈیٹا لیک اسکینڈل کے حوالے سے وہ امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوئے تو بہت سے ایسے سوالات ان کے سامنے آئے جن کے جواب ان کے پاس موجود نہیں تھے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں