122

پاکستانی کرکٹ ٹیم دسمبر میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی




کرکٹ جنوبی افریقا نے 30 ستمبر 2018 سے 24 مارچ 2019 تک پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ اپنی ہوم سیزیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیزن کے دوران جنوبی افریقا 5 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 9 ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی کرے گا۔




جنوبی افریقا کے سیزن کا آغاز زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے ہو گااور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔زمبابوے کے بعد دسمبر سے فروری تک پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔




پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز، 5 ون ڈے اور تین ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز 19 دسمبر 2018 سے ساؤتھ افریقا انویٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ میچ سے ہو گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں