225

سوازی لینڈ کے بادشاہ نے اپنے ملک کا نام تبدیل کر دیا ،نیا نام ’ایسوتینی‘ (eSwatini)رکھ دیا گیا




ویب ڈیسک . سوازی لینڈ کے بادشاہ مسواتی 3نے اپنے ملک کا نام تبدیل کر دیا ہے بادشاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کا نام سوازی لینڈ ، سوئٹزرلینڈ کے نام سے بہت مشابہت رکھتا ہے اور لوگ اکثر ہمارے ملک کو بھی سوئٹزرلینڈ کہہ جاتے ہیں، اس لیے اب ملک کا نام تبدیل کرکے ’ایسوتینی‘ (eSwatini)رکھ دیا گیا ہے۔


سوازی لینڈنے 50سال قبل تاجِ برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی لیکن اب تک ملک کا نام وہی چلا آ رہا تھا۔ کچھ ہی دنوں میں ملک کا جشن آزادی منایا جانے والا ہے جس سے قبل بادشاہ نے اس کے نام میں تبدیلی کر دی ہے تاکہ لوگ اسے سوئٹزر لینڈ کے ساتھ گڈمڈ نہ کریں۔ بادشاہ نے ملک کے نام کی تبدیلی کی ایک اور منطق بھی بیان کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لفظ ’سوازی لینڈ‘


سوازی اور انگریزی زبانوں کا مرکب ہے، چنانچہ ملک کے نام میں انگریزی کا لفظ شامل ہونے پر اکثر شہریوں میں بھی غصہ پایا جاتا ہے کہ آزادی کے پچاس


سال بعد بھی انگریزی لفظ ان کے ملک کے نام کا حصہ ہے۔ ان لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی نام میں تبدیلی کرنا لازمی تھا


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں