120

دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت،بھارتی وزیراعظم کیخلاف برطانیہ میں سیکڑوں افراد کا مظاہرہ





لندن:بھارتی وزیر اعظم کو دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت مہنگی پڑ گئی اور نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر لندن میں سیکڑوں افراد نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں بھرپور احتجاج کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف دلت اور سکھ برادری بھی انتہا پسند بھارتی وزیراعظم کے خلاف سراپا احتجاج بنی رہی۔نریندر مودی کی آمد پر بھارتی وزیر اعظم کا لندن میں مظاہروں سے استقبال مظاہرے میں سیکڑوں افراد کی شرکت کی اور مظاہرین مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 8 سالہ ننھی آصفہ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے نعرے لگاتے رہے ، شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،


جن پر بھارتی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔بھارتی مظالم اور انسانیت سوز واقعات کا پردہ چاک کرنے کیلئے دلت برادری کے لوگ بھی سراپا احتجاج بنے رہے ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں