160

آبادی کو خوفزدہ کرنے کیلیے جنسی زیادتیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے:ملیحہ لودھی





اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ آبادی کو خوفزدہ کرنے کیلیے جنسی زیادتیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔





اقوام متحدہ کی کونسل میں ملیحہ لودھی کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ تنازعات سے گھرے علاقوں میں جنسی زیادتیاں روکی جائیں۔میانمار سے پاکستان کے پڑوس تک ریاستی اور غیر ریاستی عناصر جنسی زیادتیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبادی کو خوفزدہ کرنے کے لیے جنسی زیادتیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ جنسی زیادتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے


والے اکثر انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے جاتے۔
واضح رہے کہ رہے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کھٹوعہ میں رواں برس جنوری میں اغوا کے بعد اجتماعی ’ریپ‘ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بیہمانہ قتل کی گئی 8 سالہ بچی کے واقعے نے نہ صرف کشمیر اور ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں