79

منشیات اسمگلنگ ، سعودی عرب میں پاکستانی شہری کا سر قلم





جدہ: سعودی عرب کے صنعتی اور ثقافتی شہر جدہ کے مقامی حکام نے منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر پاکستانی شہری شمس الرحمن محمد ریحان کا سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔س ضمن میں وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ شمس الرحمن محمد ریحان کو ہیروئن کی اسمگلنگ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد الزام ثابت ہوگیا اسے عدالتی کارروائی کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں الزام کے تمام ثبوت مہیا ہوجانے پر اسے نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی گئی تھی جس پر پیر کو عملدرآمد کردیا گیاواضح رہے کہ فروری میں زیادتی کے بعدقتل کے جرم میں سزائے موت کے منتظر 4 پاکستانیوں کے سر تن سے جدا کردیئے گئے تھے۔جن مجرموں کے سر قلم کئے گئے انہوں نے دارالحکومت ریاض کے ایک گھر میں گھس کر خاتون اوراس کے بیٹے کو زیادتی کانشانہ بنایا تھا جبکہ اس کے بعد گلا گھونٹ کر انہیں قتل کردیا گیا جبکہ مجرمان طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھےخیال رہے کہ پچھلے سال جولائی میں بھی پاکستانی شہری سمیت 6 مجرموں کے منشیات سمگلنگ کے جرم میں سرقلم کیے گئے تھے جوکہ 2017 میں ایک ہی روز مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سب سے بڑی تعداد تھی۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں