7

چودھری نثار کی 48 گھنٹے میں شہباز شریف سے دوسری ملاقات،وزیراعلیٰ کی سابق وزیرداخلہ کو بیانات نہ دینے کی درخواست





ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ اور ن لیگ کے ناراض سینئر رہنما چودھری نثار علی خان نے ن لیگ کے صدر اور پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے دوسری ملاقات کی ہے اور پارٹی بیانات پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے چودھری نثار کو بیانات نہ دینے کی درخواست کر دی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات کی تھی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی صورتحال ، دورہ کراچی پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی ۔دونوں رہنماﺅں میں دورہ کراچی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ، دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات کے دوران پارٹی امور بھی زیر بحث آئے تھے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں