126

امریکہ کی جانب سے شام پر داغے گئے میزائلوں کی خوفناک ویڈیو بھی سامنے آگئی، دیکھ کر آپ کانپ اٹھیں گے




امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر میزائل حملہ کیا جاچکا ہے جس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں یا مالی نقصان کا تاحال کوئی تخمینہ سامنے نہیں آیا تاہم ان میزائل حملوں کی دل دہلادینے والی ویڈیو دمشق کے شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں جن میں امریکی میزائلوں کی بارش دیکھی جاسکتی ہے۔



خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکی، برطانوی اور فرانسیسی فوجوں نے بحری جہازوں اور جیٹ طیاروں کے ذریعے شام پر 120 میزائل داغے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کے ذریعے شام کے سائنسی تحقیق کے ادارے اور کیمیائی ہتھیاروں کی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ شام کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے داغے جانے والے 13 میزائل راستے میں ہی تباہ کردیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں