125

سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ معطل کردی





سری لنکا کے صدر نے میتھری پالا سری سینا نے غیر متوقع طور پر پارلیمنٹ کو تقریباً ایک ماہ کے لیے معطل کردیا ان کا یہ اقدام ان کے اور ان کی یونٹی حکومت کے وزیر اعظم کے درمیان اقتدار کی جنگ کے بعد سامنے آیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی حکم نامے میں میتھری پالا سری سینا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کے آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت صدر نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا، جس کا اطلاق 12 اپریل کی رات سے ہوگا۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں میتھری پالا سری سینا نے وزیر اعظم رانل وکریماسنگھے کی ذمہ داریاں کم کرتے ہوئے ان سے ملک کے مرکزی بینک، پالیسیاں مرتب کرنے والے نیشنل آپریشنز روز اور کئی دیگر اداروں سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار واپس لے لیا تھا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں