7

جاپانی مافیا جس کا ہر رکن اپنی انگلی خود کاٹتا ہے





ٹوکیو: اٹلی سے لے کر جاپان تک دنیا بھر میں خطرناک گروہ، گینگ اور مافیا پائے جاتے ہیں جن کی عجیب و غریب رسوم اور اصول جان کر حیرت ہوتی ہے۔ اسی طرح جاپان میں مجرموں کا ایک قدیم گروہ ’یاکوزا‘ پایا جاتا ہے۔ اس گروہ میں داخل ہونے والا ہر رکن اپنے الٹے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی کا کچھ حصہ کاٹ دیتا ہے۔بعض حلقوں کے مطابق یہ عمل گناہوں کی پاداش میں کیا جاتا ہے جب کہ بعض افراد اسے گینگ سے وفاداری قرار دیتے ہیں کیونکہ انگلی کا کٹا ہوا حصہ گینگ کے سربراہ کو پیش کردیا جاتا ہے جسے اویابن کہا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں