115

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا اہم اعلان





اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلباء کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے اہل اور خواہشمند امیدواروں کے علاوہ آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے ایسے ناکام امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جن کے پاس امتحانات دینے کا آخری موقع 2008ء سے 2017ء کے درمیان ختم ہوچکا ہے، آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے درج بالا تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 9اپریل سے بروز جمعہ 20اپریل 2018ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/55/2018 کے مطابق آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے ایسے ناکام امیدوار جن کے پاس امتحانات دینے کا آخری موقع 2008ء سے 2017ء کے درمیان ختم ہوا ہے انہیں صرف 2018ء کے سالانہ امتحانات میں بیٹھنے کیلئے ایک موقع فراہم کیا جارہا ہے، ایسے امیدوار جو آخری موقع ختم ہونے کے بعد امتحانات میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ 9اپریل سے 20اپریل تک چھ ہزار روپے فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں، انٹربورڈ نے ایسے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے امتحانی فارمز کے ساتھ پروفارما آف آئی ٹی سیکشن، انٹرمیڈیٹ کی اوریجنل مارکس شیٹ ، جس سال آخری موقع ختم ہوا اس کے ایڈمٹ کارڈ کی فوٹو کاپی، انرولمنٹ / رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی، میٹرک کے سرٹیفکیٹ اور مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لگانا ضروری ہے، تمام ریگولر امیدواروں کیلئے اپنے کالجوں کے پرنسپلز جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کیلئے سترہ گریڈ کے گورنمنٹ آفیسر کے علاوہ بورڈ کے متعلق سیکشن سے امتحانی فارم کی تصدیق کروانا ضروری ہوگا۔

نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/57/2018 کے مطابق آرٹس پرائیویٹ گروپ کے حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے امیدوار اپنے امتحانی فارم ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 9 اپریل سے 20اپریل تک اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ میں واقع HBL بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں، امتحانی فارم کی سترہ یا زیادہ گریڈ کے حکومتی افسر سے تصدیق کے ساتھ میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، انٹر کی مارکس شیٹ، رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی یا رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی سلپ بھی لگانی ہوگی۔




نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/58/2018 کے مطابق آرٹس ریگولر حصہ اول اور حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم اپنے کالجوں کے پرنسپلز سے تصدیق کے بعد 9اپریل 2018ء سے 20اپریل 2018ء تک اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے آرٹس ریگولر سیکشن میں جمع کرواسکتے ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں،تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/59/2018 کے مطابق گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے آرٹس ریگولر انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے امتحانات میں ایک یا کئی پرچوں میں ناکام رہنے والے امیدوار اپنے امتحانی فارم 9اپریل سے 20اپریل 2018ء تک اپنے کالجوں کے پرنسپلز سے تصدیق اور انٹربورڈ کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں واقع HBLکے بوتھ میں ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرواسکتے ہیں۔




نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/59/2018 کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات 2018ء میں شرکت کے اہل پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم 9اپریل سے 20اپریل تک اپنے کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے پرنسپلز سے تصدیق اور بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں واقعہ HBL کے بوتھ میں ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرواسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں