138

گجرات:2 نوجوان دکانداروں نے چھٹی جماعت کی طالبہ کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا

گجرات کے علاقے کنجاہ میں 2 نوجوان دکانداروں نے چھٹی جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گجرات کے علاقے کنجاہ میں پیش آیاجہاں دکاندارکپڑاخریدنے کیلئے آنے والی 2 بہنوں کو ورغلاکر گھرلے گیا۔
پولیس کا کہناہے کہ دکاندارنے دوست سے مل کرایک لڑکی کومبینہ زیادتی کانشانہ بنایاجبکہ دوسری لڑکی کوکمرے میں بندکردیا، لڑکی چیخ و پکار پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور ملزمان کوپکڑلیا۔طالبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیا،پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں