147

لاہورمیں اے سی رکشہ آگیا





تفصیلات کے مطابق پنجاب کا دارالحکومت لاہور نے جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے معاملے میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ملک کے دیگر تمام شہروں کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میٹرو بس ہو، اورنج لائن میٹرو ٹرین ہو، اسپیڈو بس سروس ہو یا جدید سٹی بس سروس، لاہور میں عوام کو جدید سے جدید سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اب لاہور کے عوام کیلئے ایک نئی جدید سفری سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔

لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید اے سی رکشوں کی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جدید اے سی رکشوں کی سروس کا آغاز فی الحال لاہور کے مخصوص علاقوں میں کیا گیا ہے۔ جدید اے سی رکشوں کی سروس عوام کیلئے خاص کر موسم گرما میں کافی آرام دہ ثابت ہوگی۔آہستہ آہستہ اس سروس کو پورے شہر میں شروع کر دیا جائے گا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں