166

کرنسی ڈیلر سے 37لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ‘ تعاقب پر ڈاکو رقم پھینک کر فرار۔۔۔شہری سید رخسار کاظمی نے واردات ناکام بنا دی۔۔

گجرات(مہر جلال)گجرات میں شاہدولہ چوکی کے قریب کرنسی ڈیلر سے 37لاکھ لوٹ لئے گئے ،بہادر شہری نے ڈاکو کاپیچھا کرکے بھاری رقم لٹنے سے بچالی ،پوری رقم کرنسی ڈیلر کے حوالے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں شاہدولہ چوکی کے قریب کرنسی ڈیلر سے مسلح نوجوان نے گن پوائنٹ پر37لاکھ روپے چھین لئے اورفرار ہوگیا ،لٹنے والے کرنسی ڈیلر کے شورمچانے پر موقع پر موجود 45سالہ شخص نے ڈکیتی کرنیوالے ملزم کاموٹرسائیکل پر پیچھا کیاجس پر ڈکیت بوکھلا گیا اوردوڑ لگادی 45سالہ شہری بھی اسکے پیچھے رہاڈکیت رقم پھینک کر گلیوں میں غائب ہوگیا،شہری نے رقم کرنسی ڈیلر کے حوالے شاہدولہ چوکی جاکر کی کرنسی ڈیلر اورپولیس کی طرف سے بہادری کامظاہرہ کرنیوالے شہری 45سالہ سید رخسار کاظمی سکنہ نورپورپڈھے گجرات کاشکریہ ادا کیااوراسکی ایمانداری اوربہادر ی پر اسکو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں